جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تین روز میں اب تک 25 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کےتین روز میں اب تک کم سے کم پچیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیل نے ہفتے کی شام غزہ سے چند راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں میں سے بعض غزہ کے اطراف میں کھلے علاقے میں گرے۔

خان یونس میں اسرائیلی قابض فوج کی بلڈوزروں کی مدد سے کارروائی

قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلا دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بدھ کی صبح کی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جائزہ لینے معائنہ کمیشن کی غزہ آمد

کل منگل کو ایک یورپی سفارتی وفد غزہ کی پٹی میں ایریز چیک پوائنٹ کے ذریعے پہنچا۔ یہ دورہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران زخمی ہونے والا ایک 22 سالہ انس خالد انشاصی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسماعیل ھنیہ کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت بارے الجزائری قیادت کو بریفنگ

منگل کے روزاسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس موقعے پر بات چیت میں اسماعیل ھنیہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت پر بریفنگ دی۔