جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

فلسطینیوں کے قابض دشمن پرحملے جاری،900 صہیونی ہلاک،2500 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھرآگ اور خون کا کھیل مسلط کیا ہے۔ تاہم اس بار قابل تحسین بات یہ ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سامان حرب وضرب میں غیرمعمولی تفاوت کے علی الرغم فلسطینی مجاھدین نے راکٹ حملوں اور براہ راست جھڑپوں میں 900سے زاید قابض صہیونیوں کو جھنم رسید کرتے ہوئے 2500کو زخم چاٹنے پر مجبور کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 200 فلسطینی شہید اور 1610 زخمی

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتے کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 198 فلسطینی شہید اور 1610 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

معرکہ ’طوفان اقصیٰ‘، دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی، کئی گرفتار

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

"الاقصیٰ طوفان” پورے فلسطین اور بیرون ملک پھیلے گا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ "الاقصیٰ فلڈ" آپریشن غزہ سے شروع ہوا اور یہ مغربی کنارے اور بیرون ملک اور ہر اس جگہ تک پھیلے گا جہاں ہمارے لوگ اور قوم موجود ہے۔

’معرکہ طوفان اقصی‘اسرائیلی جرائم کا جواب ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آپریشن "الاقصیٰ فلڈ" اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطینی قوم کا جواب ہے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 459 فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حالیہ صہیونی جارحیت نے 2515 افراد پر مشتمل 459 فلسطینی خاندانوں کو پناہ سے محروم کر دیا جن میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بزرگ افراد کے علاوہ 3 معذور افراد بھی شامل ہیں۔

غزہ پراسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں متعدد فلسطینی شہید

آج جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے النصر علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ کی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو کثیر منزل عمارتیں ملبے کا ڈھیر

گذشتہ رات صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط اور شمال میں دو کثیر منزلہ عمارتوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن میں مظاہرے

اردن کے متعدد علاقوں اور دارالحکومت عمان میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اسرائیل کے خلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکے لیے تیار ہیں: القدس بریگیڈ

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے میڈیا ترجمان نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کو جاری رکھنے کے خلاف قابض فوج کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوت جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ کتنی ہی دیر تک جاری رہے۔ جنگ دشمن نے شروع کی ہےاور اسے ختم ہم کریں گے۔