جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

خالد مشعل کی دفاع اقصیٰ جہاد میں مسلم امہ سے مدد کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قوم، عرب اقوام اور عالم اسلام سےمسجد اقصیٰ کی حمایت میں جہاد کے لیے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیےآگے آئیں اور انہیں صہیونی ریاست کے ظلم سے نجات دلائیں۔

طوفان الاقصیٰ جنگ جاری، ایک ہزار سے زاید صہیونی ہلاک

طوفان الاقصیٰ جنگ آج پانچویں روز جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن کےٹھکانوں پر تازہ راکٹ حملے کیے ہیں جن میں اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

’اسرائیلی لیڈروں کے بیانات جنگی جرائم کی دعوت پر مبنی ہیں‘انسانی حقوق

ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز غزہ پر ناکہ بندی مسلط کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نفرت انگیز اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دعوت قرار دیا۔

غزہ پر ہربمباری کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل کردیں گے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو قتل کرنا شروع کر دیں گے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 700 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 687شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 140بچے اور 105خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں 15 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ اجتماعی قتل عام جاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جنگی مشین نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کے گھروں پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کرکے ان کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔

یمنی قیادت کی فلسطینیوں کو ’طوفان اقصیٰ‘ آپریشن پر مبارک باد

یمن کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر محمد العیدروس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف شروع کی گئی طوفان الاقصیٰ کارروائی پر فلسیطنی قوم اور حماس کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

کویت کا جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان

اتوار کو خلیجی ریاست کویت نے فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویتی حکومت نے شہریوں اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیےبڑھ چڑھ کر امداد فراہم کریں۔

اسرائیلی غارت گری جاری۔غزہ میں 78 بچوں اور 41 خواتین سمیت 413 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 413 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 78 بچے اور 41 خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 232 فلسطینی شہید اور 1700 زخمی

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتے کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 198 فلسطینی شہید اور 1700 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔