جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

طوفان الاقصیٰ کی وجہ سے اسرائیل کی 75 فیصد فصلیں تباہ ہوئیں

"گلوبز" اخبار کی ایک رپورٹ غزہ کی پٹی پرطوفان الاقصیٰ کی وجہ سے صہیونی ریاست میں زرعی فوڈ سکیورٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے، جسے اسرائیل کے لیے خوراک کی ٹوکری سمجھا جاتا ہے۔

ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کےخلاف عالمی سطح پر احتجاج کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے منگل کی شام کو ایک ہنگامی اپیل میں غزہ کی پٹی میں المعمدانی لاھلی ہسپتال کے قتل عام اور اس نسل کشی کےخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں اور آزادی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے کارکنوں اور عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم ناقابل معافی ہیں: جیریمی کوربن

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہ نما جیرمی کوربن نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کی ہے۔

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری گھناؤنا جرم،عالمی سطح پر شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےایک ہسپتال پر گذشتہ شام اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی شدید بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

ملائیشیا، کولمبیا، جنوبی افریقہ کی فلسطینیوں کی حمایت

کولمبیا، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا کے ممالک کی جانب سے فیصلہ کن موقف کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں اور مکمل آزادی ہمارا مطالبہ ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے رہ نما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل یا اس کے قومی منصوبے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا مطالبہ قابض دشمن کےقبضے سے نجات اور مکمل آزادی ہے۔

غزہ میں خاندانوں کے خلاف 371 اجتماعی قتل عام، 1981 شہید

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے پیر کی شام کو انکشاف کیا کہ صیہونی غاصب فلسطینی خاندانوں کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک 371 قتل عام کر چکے ہیں۔ ان میں گھروں کو بغیر پیشگی اطلاع یا انتباہ کے ان کے مکینوں کے سروں کے اوپر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 1981 شہید ہوئے۔ جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

ملائیشیا نے اسرائیلی حمایت یافتہ کتاب میلے کا بائیکاٹ کردیا

ملائیشیا کی وزارت تعلیم (KPM) نے فرینکفرٹ بک فیئر 2023 (Frankfurter Buchmesse) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ کتاب میلہ اس ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہوگا۔

غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل جنگی جرم اور نسل کشی ہے:اسپین

ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق ایونی پلارا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کررہا ہے وہ "جنگی جرم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی" ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بربریت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ بچے شہید ہوئے ہیں۔