جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

سرکاری میڈیا: غزہ میں 50 فیصد مکانات اسرائیلی بمباری سے متاثر

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں رہائشی عمارتوں، عوامی سہولیات اور خدمات کی سہولیات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں 31 مساجد شہید

غزہ میں اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے کل رات سے اب تک پانچ مساجد کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

مغرب منافق اور اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہے:ہیومن رائٹس واچ

لندن میں ہیومن رائٹس واچ کے قانونی مشیر کلائیو بالڈون نے اتوار کے روز مغربی ممالک کی اسرائیل کی اندھی طرف داری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کا انسانی امداد کی ترسیل کے لیے رفح بارد کھلی رکھنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے رفح کراسنگ کو مستقل اور مسلسل کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ہمارے عرب اور اسلامی ممالک میں زخمیوں کو علاج کے لیے باہر جانے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر رفح کراسنگ کا کھلا رہنا ضروری ہے۔

نیتن یاہو کےدفترنے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دستاویزات نذرآتش کردیں

صہیونی ریاست کے عدالتی مشیر ڈیموکریٹک موومنٹ ان اسرائیل نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں دستاویزات کو جلانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر حملوں کے کیا پیغامات ہیں؟

امریکا کی قیادت میں "بین الاقوامی اتحاد" کے اڈے، شام اور عراق میں حملوں کی زد میں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے منسلک گروہوں کی طرف سے ہونے والے حملے اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف غزہ کی پٹی پر مسلسل دو ہفتوں سے بمباری جاری ہے۔

’تم کٹھ پتلی ہو‘ مصری صحافیہ نے CNN کی نامہ نگار کو ڈانٹ دیا

رحمہ زین نامی ایک مصری خاتون صحافی نے CNN کی نامہ نگار کلریسا وارڈ سے بات کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اندھی حمایت پر ڈانٹ دیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کی صحافیہ کو کہا کہ"آپ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں کیونکہ آپ غزہ پر جنگ کی امریکی اور مغربی کوریج کو گمراہ کن انداز میں پیش کررہی ہیں‘‘۔

امریکا اسرائیل کی کمزوری سے خوفزدہ ہے: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے کہا ہے کہ "حساس قرار دی گئی ملاقاتوں کے دوران امریکی حکام نے اچانک طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیلی رہ نماؤں کی کمزوری کو محسوس کیا۔"

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ جماعت کی غزہ کی پٹی میں مجلس شوریٰ کے چیئرمین اسامہ المزینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کی رفح بارڈر کراسنگ امدادی سامان کے لیے عارضی طور پرکھول دی گئی

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطینی بارڈر پر ایک عہدے دار نے ہفتے کو بتایا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔