شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ سے اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کے شکر گذار ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ’غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

غزہ میں قتل عام کا 23 واں دن، شدید بمباری، مزید درجنوں شہید

صیہونی قابض فوج نے وحشیانہ جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے درجنوں مقامات پر بمباری کی ہے۔ تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین بتائے جاتے ہیں۔

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل فوری طور پر اپنا جنگی جنون بند کرے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا جنگی جنون فوری طور پر بند کرے اور غزہ کی پٹی پر تین ہفتوں سے جاری اپنے حملے روکے۔

اسرائیل کا وجود امریکہ کی مدد کی مرہون منت ہے: سابق امریکی سفیر

سابق امریکی سفیر برائےاسرائیل مارٹن انڈک نے کہا ہے کہ ’’حماس کا 7 اکتوبر کو اسرائیلی بستیوں پر اچانک حملہ دنیا کو 50 سال پیچھے لے جاتا ہے جب اکتوبر 1973 کی جنگ شروع ہوئی تھی۔‘‘

اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے:ملائیشیا

ملائیشیا کے وزیر خارجہ زمبری عبدالقادر نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، خاص طور پر اسرائیلی قابض ریاست کو کٹہرے میں لا کر فلسطینیوں کو انصاف دلائے

دہشت گرد اسرائیل شکست چھپانےکے لیے قتل عام کا مرتکب ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے دنیا کے ممالک سے صیہونی جارحیت کو روکنے، غاصبا دشمن کے جرائم کو ختم کرنے اور انسانی امداد کے قافلوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی ممالک ہمیں غزہ میں نسل کشی کا مجرم نہ بنائیں: ہسپانوی وزیر

ہسپانوی سماجی حقوق کے قائم مقام وزیر لون پلارا نے یورپی یونین کے ممالک کو خبردار کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جال میں پھنس جائیں گے۔

سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل کو فوجی طاقت سے روکنا ہوگا: مخریز مہاتیر

ملائیشیا کی پیجوانگ پارٹی کے رہنما مخریز مہاتیر محمد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ میں بین الاقوامی قوانین اور عالمی رائے عامہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔"

غزہ میں ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7703 ہوگئی ہے، جن میں 3595 بچے اور 1863 خواتین شامل ہیں اور 19000 سے زائد زخمی ہیں۔