شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ جنگ بندی کا مطالبہ نہ ماننے پربرطانوی وزیر احتجاجا مستعفی

برطانوی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے پارٹی رہ نما کے انکار کے خلاف احتجاجاً شیڈو حکومت میں وزیر محنت اور بے روزگاری کے امور کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکا غزہ پر حکومت کی منصوبہ بندی کے ڈھونگ سے باز رہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما باسم نعیم نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی فوجی جارحیت حماس اور اسرائیل کے درمیان نہیں بلکہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ کا حصہ ہے۔

غزہ پرعرب فوج کا کنٹرول مسترد، حماس سوچ کا نام اسے ختم کرنا ناممکن

اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ ایمن الصفدی نے زور دے کر کہا ہے کہ اردن کسی بھی ایسی بات یا منظرنامے کو مسترد کرتا ہے جس میں غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے اور اس پر جنگ کے خاتمے کے بارے میں بات کی گئی ہو.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجویز کردہ منظرنامے اس تناظر میں "غیر حقیقت پسندانہ اور مسترد کر دیے گئے ہیں۔

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10328 ہوگئی،26 ہزار زخمی

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 31 دنوں کے دوران کم از کم 10328 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 4237 ہے۔ یہ اعدادو شمار فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاری کئے ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کے 33 دن وحشیانہ جنگ میں ہولناک تباہی جاری

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 33ویں دن میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں چھاپے مارے، رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئی ہے

صہیونی قابض افواج نے منگل کی شام تسلیم کیا کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئی ہے۔

’غزہ ہولوکاسٹ میں 40 ہزار فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکےہیں‘

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی- نازی فوج 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف ہولوکاسٹ کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں بڑے جنگی جرائم بھی شامل ہیں جن میں 40000 شہری شہید، زخمی اور لا پتا ہوئے ہیں۔

اسرائیل غیرملکیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو کہا ہے کہ ان کی جماعت کئی روز قبل غزہ میں غیر ملکی شہریت والے 12 قیدیوں کو رہا کرنے والی تھی لیکن اسرائیل نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت ہر گھنٹے میں 15 شہید اور ہر منٹ ایک زخمی

فلسطین کے محکمہ اطلاعات کے دفتر کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار میں غزہ کی پٹی پر 31 دنوں سے جاری صیہونی جارحیت کے ہولناک اور چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 32 دن، قتل عام جاری، مزید دسیوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 32 ویں روز میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں مقامات پر بمباری کی ہے۔ رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔