شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ:مجاھدین نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، کئی ٹینک تباہ اور فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمت کار صیہونی قابض افواج کے کئی ٹینکوں کو تباہ کرنے، ایک ڈرون کو مار گرانے اور اسے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی اور غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں بہادری کے واقعات اور جھڑپوں میں مصروف رہی۔ انہوں نے دشمن کے مزید ٹینکوں کو اڑا دیا اور اسرائیلی بستیوں اور فوجی مراکز میں گائیڈڈ میزائل داغے۔

حزب اللہ کا 7 اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا،ہلاکتوں کی تصدیق

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ کل بدھ کے روز اس نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی صفوں میں ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی، جب کہ قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی۔

الشفاء ہسپتال میں اسلحہ رکھنے کا صہیونی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] نے کہا ہےکہ صیہونی غاصب فوج کا یہ دعویٰ کہ اسے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں اسلحہ اور جنگی آلات ملے ہیں، جھوٹ اور سستے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے،جس کے ذریعے وہ اپنے جرم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد صحت کے شعبے کو تباہ کرنا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف غزہ پر نسل کشی کا مقدمہ درج

امریکا میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن اور ان کی کابینہ کے دو ارکان کے خلاف غزہ میں "اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے" پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

اسرائیل ایک دہشت گرد اور حماس منتخب سیاسی جماعت ہے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک "دہشت گرد ریاست" ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ عوام کی منتخب سیاسی جماعت ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ کےالشفا ہسپتال میں داخل، مزید قتل عام، گرفتاریاں

بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ کرنے اور گذشتہ چھ دنوں کے دوران بار بار بمباری کرنے کے بعد اس پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوج کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر داخل ہوگئی ہے جہاں مزید قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غزہ میں ہسپتال پر حملے کے ’مکمل ذمہ دار‘ جو بائیڈن ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تمام تر ذمہ داری امریکی صدر جوبائیڈن پر عاید کی ہے۔

غزہ میں ہسپتالوں کے حوالے امریکی الزامات گمرا کن ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے پینٹاگان اور وائٹ ہاؤس کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں وہ صہیونی قابض دشمن کے جھوٹ کو قبول کرتے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں کی طرف سے ہسپتالوں کے نیچے فوجی کمانڈ سینٹر کے قیام کے دعوے قطعی بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا بہانہ تلاش کرنے کی بھونڈی کوشش ہیں۔

القسام کے حملے میں 22 فوجی گاڑیاں تباہ، 9 صیہونی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کل منگل کو اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے 9 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیےاستعمال کا الزام بے بنیاد ہے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات اور ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے ان تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔