شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی جارحیت کا 50واں دن،جلی ہوئی لاشیں برآمد، فائرنگ کے واقعات

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل 50 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، جب کہ عارضی انسانی جنگ بندی کے دوسرے دن فضائی حملے بند ہو گئے ہیں۔ مشرقی مضافات میں اسرائیلی فائرنگ کی خلاف ورزیوں کے واقعات رونما ہونے کی اطلاعاتع ہیں جہاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔​

طوفان الاقصیٰ نے قابض دشمن کو نفسیاتی، فوجی اور انٹیلی جنس شکست دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے آج جمعہ کی شام کہا ہے کہ صہیونی قابض دشمن کو طوفان الاقصیٰ کی طرف سے جو کاری ضرب لگی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

دشمن نےمزاحمت کے سامنے گھٹنےٹیک دیے،پوری قوم متحد ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ثابت قدمی اور مضبوط عزم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو مزاحمت کی شرائط کے سامنے جھکنا پڑا۔

اسرائیلی جیلوں سے 39 قیدیوں کی رہائی،مزاحمت، القسام زندہ باد کے نعرے

غزہ میں القسام کی طرف سے 13 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 39 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔

مسلمان ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر کے تیل کی سپلائی بند کریں:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ غزہ فلسطین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پلان واضح کرے، اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے، مظلوموں کے لیے بین الاقوامی امدادی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے، تمام اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیلی سفیروں کو اپنے ممالک سے بے دخل کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

نسل کشی مخالف 20 ممالک کی ایک ہزار کشتیاں غزہ کی طرف روانہ

ترک اخبار "ترکیا" نے اطلاع دی ہے کہ "قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف غزہ میں کی گئی نسل کشی کو مسترد کرنے والوں کا بحری بیڑا غزہ کی پٹی کے ساحل کی طرف روانہ ہونے کی تیاری کررہا ہے۔ اس بحری بیڑےمیں ایک ہزار کشتیاں شامل ہین جن میں سے 313 کا تعلق روس سے ہے۔ ان پر امدادی سامان کے علاوہ امدادی کارکنوں سمیت تقریباً 4500 افراد سوار ہوں گے۔

جنگ بندی سے قبل قابض فوج کا انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا

صیہونی قابض فوج نے جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے ہسپتال پر ٹینکوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک زخمی خاتون جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئیں۔

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آج جمعہ کی صبح سے نفاذ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج جمعہ کی صبح سات بجے سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کا تشدد ناقابل قبول ہے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ جارحیت اور تباہ کن جنگ کے متوازی طور پر غرب اردن میں یہودی آباد کارون کی فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔