شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں غارت گری جاری ہے:محکمہ اطلاعات

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی تباہی کی جنگ بدستور جاری ہے۔

القسام بریگیڈز نے القدس میں فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یروشلم میں فائرنگ کے حملے کے مرتکب فلسطینی حقیقی بھائی اور القسام کے رکن تھے۔ واضح رہے کہ آج جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں کم سے کم تین آباد کار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک یہودی مذہبی رہ نما بتایا جاتا ہے۔

یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے: ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو کہا، یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو "مستحکم" کرنے میں مدد ملے گی۔

القسام نے اسرائیلی قیدیوں سمیت 14 افراد کو ریڈ کراس کےحوالے کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کی شام اپنی تحویل سے 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔

کراچی: عظیم الشان جلوس میں لاکھوں افراد کا فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کی جانب سے 29 نومبر کو ’فسلطینی عوام کے ساتھ یکجہتی‘ کے دن پر کراچی میں فلسطین یکجہتی کمیٹی نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

نیتن یاھو ملک کوتباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،فورا استعفا دیں:ایہود باراک

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو جنگ کے دوران اسرائیل کی قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں اور نیتن یاہو اور انتہائی دائیں بازو کے بغیر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔

اسرائیل نےغزہ میں ہزاروں تاریخی دستاویزات وآثار قدیمہ تباہ کردیے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشت وبربریت میں شجروحجر، انسان ، حیوان کوئی بھی محفوظ نہیں۔

غزہ میں ملبے تلے سے 160 فلسطینی شہدا کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور ایمبولینس کے عملے اور رضاکاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے اور سڑکوں اور گلیوں سے 160 شہداء کو نکالا، جس سے گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد15000 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 6150 سے زائد بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا54واں روز، ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش جاری

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل54 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، عارضی انسانی جنگ بندی کے آج چھٹےدن ہوائی حملے بند ہونے، شمالی غزہ میں فائرنگ کے ذریعے قابض فوج کی خلاف ورزیوں کا تسلسل، جاسوس طیاروں کی پروازیں، جزوی تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر قیدیوں کی ایک نئی کھیپ کی رہائی کی توقع ہے۔