جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ جنگ

غزہ جنگ میں‌حصہ لینے والے ایک اسرائیلی فوجی کی خود سوزی

سنہ 2014ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مشہور معرکے میں حصہ لینے والے ایک اسرائیلی فوجی نے بحالی کے لیے کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد نہ ہونے پر خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کا بیشتر جسم جھلس گیا ہے اور اسے علاج کے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ نے غزہ جنگ بارے رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] نے اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے سنہ 2014ء کی غزہ جنگ کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ پر تحقیقات کمیشن قائم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

سروے:63% یہودیوں نے نیتنیاھو کو غزہ جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن چینل 1 پر لیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 63 فی صد رائے دہندگان نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

’اسٹیٹ کنٹرولر کی غزہ جنگ بارے رپورٹ اسرائیل کا اعتراف شکست ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیر کے دفتر میں تیار کی جانے والی رپورٹ کو صہیونی ریاست کی فلسطینی مجاھدین کے سامنے اعتراف شکست کے متراف قرار دیا ہے جس میں حکومت پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں 2014ء کے دوران مسلط کی گئی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے سنہ 2014ء میں فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے میں اسٹیٹ کنٹرولر کی تحقیقاتی رپورت سامنے کانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ جنگ کے متاثرین کے لیے کویت کی 9 ملین ڈالر کی امداد موصول

فلسطینی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے مجموعی طور پر9 ملین ڈالر کی امدادی رقم وصول ہوچکی ہے۔

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ورثاء نے حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

غزہ : جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے کویتی امداد کی دوسری قسط جاری

فلسطینی وزارت بہبود آبادی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں میں نقد امداد کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ امدادی رقوم 305 فلسطینی خاندانوں میں آئندہ ہفتے تقسیم کی جائے گی۔

غزہ جنگ میں 17 فلسطینی صحافیوں کے قتل کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 17 فلسطینی صحافیوں کی شہادت کی یاد میں گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں درجنوں صحافیوں اور سیکڑوں عام شہریوں نے شرکت کی۔

اسرائیلی فوجیوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد

اسرائیلی وزیراعظم نے سنہ 2014ء کی جنگ میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔