یکشنبه 11/می/2025

غرب اردن

فروری میں 30 فلسطینی شہید، اسرائیل کی 2898 خلاف ورزیاں

رواں سال فروری کے مہینے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور جرائم کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیل کا رواں سال میں فلسطینی علاقوں میں 120 گھروں کی مسماری کا حکم

رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں قابض اسرائیلی حکام نے ان کے 120 مکانات کی مسماری کا حکم دیا ہے۔ ان میں غرب اردن کےشمالی شہر جنین کے نواحی علاقے فقوعہ قصبے میں 14 مکانات بھی شامل ہیں۔

فروری: القدس میں ایک فلسطینی شہید، 175 گرفتار،مسماری کی 37 کارروائیاں

فروری 2023ء کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر رن اوور حملہ کرنے کے الزام میں شہید کیا گیا۔ اس کارروائی میں تین یہودی آباد کار ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 3326 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فروری میں 1177 مزاحمتی کارروائیوں میں 8 صہیونی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں فلسطینی علاقوں میں فروری کے مہینے میں قابض اور اس کے آباد کاروں کے خلاف موثر مزاحمت کارروائیاں کی گئیں۔

قابض اسرائیلی حکام کا 6 مکانات اور پانی کے کنوئیں مسمار کرنے کا حکم

کل منگل کو قابض اسرائیلی قابض حکام نے الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں الجوایا اور ام لصفہ برادری کے چھ مکانات اور پانی کے دو کنوؤں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اریحا میں مزاحمتی کارروائی میں ایک صہیونی جھنم واصل، چار

عبرانی میڈیا نے کہا ہے کل پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر اریحا کے قریب فائرنگ کےدو الگ الگ واقعات میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

عقبہ اجلاس کے اگلے روزغرب اردن میں فلسطینی اراضی غصب

پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج کے وزیریوآو گیلنٹ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فلسطینیوں کی زرعی زمین قبضے میں لینے کا فوجی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس اراضی ​یہودی بستیوں کے لیے ایک بائی پاس روڈ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزاحمت کاروں کی بیت لحم کے جنوب میں صہیونی فوج پر فائرنگ

اتوار کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں "گوش ایٹزیون" جنکشن کے شمال میں صہیونی فوج کی طرف فائرنگ کی۔

مغربی کنارے میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی آباد کار ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح فلسطینی شخص نے ایک کار میں سوار دو یہودی آباد کاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

حماس کی یہودی آباد کاروں کے حملوں کے سنگین نتائج پر وارننگ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صیہونی قابض ریاست کے رہ نماؤں اور اس کی فاشسٹ حکومت کو مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے حوارہ اور عصیرہ القبلیہ میں آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات، ننگا ناچ، مجرمانہ اور ناروا سلوک ،ان کے املاک اور مکانات کو آگ لگانے اور دیگر حربوں کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔