پنج شنبه 08/می/2025

غرب اردن

مارچ میں مغربی کنارے میں اسرائیل کی 437 خلاف ورزیاں

اسرائیلی قابض فوج اور یہودی آباد کاروں نے مارچ کے مہینے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے۔ مارچ میں یہودی شرپسندوں اورقابض فوج کےفلسطینیوں کی جان ومال پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں 21 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت دیکھی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 21مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کے سات واقعات بھی شامل ہیں۔

مارچ: فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں صہیونی ہلاک،25 زخمی ہوئے

مارچ 2023ء کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی نوعیت اور معیار میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کےنتیجے میں دو صہیونی ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

کل ہفتے کو فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نبی صالح کے داخلی دروازے پر صیہونی قابض فوج کی گولیوں سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

آباد کاروں کے تشدد سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی، اریحا میں مکان مسمار

جمعرات کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اریحا شہر کے شمال میں واقع گاؤں النویعمہ میں ایک مکان کو مسمار کردیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے بلڈوزروں نے اپنی افواج کے ساتھ النویعمہ میں "طریفات" نامی عرب خاندان کی زمینوں پر دھاوا بول دیا اور شہری عطا داؤد زید طریفات کے گھر کو مسمار کر دیا۔ مکان کا رقبہ 150 مربع میٹر ہے اور اس میں تقریباً 5 افراد رہ سکتے ہیں۔

حوارہ قصبے میں یہودی آباد کاروں کے تازہ حملے

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں واقع نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی ایمبولینس اور فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

یہودی آباد کاروں کی جنین کی تاریخی پہاڑی پردوبارہ قبضے کی سازش

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک تاریخی مقامی’ٹیلہ ترسلہ‘ یا ترسلہ پہاڑی مشہور ہے۔ یہ مقام جبع کےجنوب میں واقع ہے جہاں حالیہ عرصے کےدوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کو باربار دراندازی کرتے اور دھاوے بولتے دیکھا گیا۔ یہاں ایک مسجد بھی ہے جہاں نماز کے لیے آنےوالے فلسطینی نوجوانوں اوران آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں۔

’اونروا‘ نےغرب اردن کے 40 ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا

پناہ گزینوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے فلسطینی کمیشن 302 نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے 40000 سے زائد بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کردیا ہے۔

ابوخدیجہ کی شہادت پراظہار افسوس، دشمن کو حساب دینا ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل یکم رمضان المبارک کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 25 سالہ امیر عماد ابو خدیجہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہید کے خاندان اور پوری قوم سے تعزیت کی ہے۔

یہودی کالونیوں کی دوباورہ آباد کاری فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار

فالو اپ کمیٹی برائے قومی اور اسلامی فورسزنے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں شمرون بستی میں آباد کاروں کی واپسی پر قابض کنیسٹ کا فیصلہ اور بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کا اعلان فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔