
غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں 5 فلسطینی شہید،60 گرفتار
منگل-5-دسمبر-2023
مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں پر چھاپوں کے دوران تقریباً 60 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد غرب اردن سے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زائد ہو گئی ہے۔