چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غزہ اور غرب اردن کو سیل کر دیا گیا

صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام سرحدی علاقوں، رابطہ گذرگاہوں اور دیگر ملحقہ مقامات کو جمعرات کی شام تک سیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان دونوں فلسطینی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

غرب اردن میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کی فلسطینی اتھارٹی کےخلاف ہڑتال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی عدم ادائی کے خلاف آج تمام سرکاری اسکولوں میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

غرب اردن: فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کا زمین میں نصب خطرناک بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں سڑک کے کنارے نصب ایک خطرناک بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عبرانی سال نو کی آڑ میں غرب اردن اور القدس فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل

اسرائیلی فوج نے کل اتوار سے عبرانی سال نو کی تین روزہ تقریبات کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کرتے ہوئے شہروں میں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے اور سڑکوں پر صہیونی فوج اور پولیس کے مسلح دستے پیادہ اور گاڑیوں پر گشت کر رہے ہیں۔

وادی اردن میں جنگی مشقیں،اسرائیل کا فلسطینی آبادی بے دخل کرنے کا حربہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے علاقے میں مسلسل فوجی مشقوں اور وہاں پر بسنے والی فلسطینی آبادی کو بار بار گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی پالیسی پر فلسطینی اتھارٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں تلاشی کے دوران اسلحہ پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران آتشیں اسلحہ کی بھاری مقدار ضبط کی ہے تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

غرب اردن کے نوجوان ہتھیار اٹھانے پرکیوں مجبور ہوئے؟

گذشتہ ایک سال سے فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف ‘تحریک انتفاضہ القدس‘ جاری ہے۔ اگرچہ فلسطین کے تمام شہروں کے باشندوں نے اس تحریک کو جلا بخشنے کے لیے حسب توفیق جان ومال کی قربانی دی ہے مگر مقبوضہ مغربی کنارے کا جنوبی شہر الخلیل انتفاضہ القدس کی آبیاری اور قربانیوں میں دوسرے فلسطینی شہروں میں سب سے آگے ہے۔

اسرائیل کا غرب اردن میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

غرب اردن میں عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکالے گئے جلوسوں پر عباس ملیشیا کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔