جمعه 07/فوریه/2025

غرب اردن

غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی صہیونی مہم دوبارہ شروع

اسرائیل میں ایک بار پھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست کا مستقل حصہ بنانے کی مذموم مہم شروع ہو گئی ہے۔ یہ مہم ماضی میں بھی اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں اسے باوجوہ روک دیا گیا تھا۔

غرب اردن:ٹریفک کا المناک حادثہ، ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ٹریفک کے المناک حادثے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔

’کارکنوں کی گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگا‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں اور رہ نماؤں کے خلاف جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اندھا دھند گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

اسرائیلی فوجی غلطی سے فلسطینی قصبے میں داخل، فوجی معجزانہ طور پر محفوظ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے بیت فجار قصبے میں غلطی سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے یہودیوں کے لیے مباح قرار

اسرائیل کے متعدد یہودی ربیوں نے مشترکہ طور پر ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرکنٹرول علاقوں کو یہودی شدت پسندوں کے لیے مباح قرار دیتے ہوئے انہیں ہر طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا سات فلسطینی گرفتار، شہید کےگھر میں لوٹ مار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور بیت المقدس میں سوموار کو اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی کے گھر سے نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد گھرمیں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی ہے۔

غرب اردن: یہودی آباد کاروں کے بیت امر میں مذہبی رسومات کے لیے دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے "عید الفصح" کی تقریبات اور مذہبی رسومات کی ادائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز 300 یہودی آباد کار ایک ریلی کی شکل میں مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کےمقام پر پہنچے اور وہاں پر مذہبی رسومات ادا کیں۔

غرب اردن: حوارہ میں کرفیو لگا کر اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے اچانک قصبے کا گھیراؤ کرنے کے بعد کرفیو لگا دیا جس کے بعد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن اسرائیلی فوج کے حوالے

یہودیوں کے مذہبی تہوار "عید الفصح" کی سات روزہ تقریبات کی آڑ میں فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اسرائیلی فوج کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی معاشی دہشت گردی، سیکڑوں کانیں بند، ہزاروں فلسطینی بے روزگار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسرائیلی مظالم کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے معاشی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں سیکڑوں کانیں بند کرنے کے بعد کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان، آلات اور مشینری قبضے میں لے لی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑی تعداد میں کانیں بند ہوگئی ہیں بلکہ ہزاروں فلسطینیوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔