چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا

عقوبت خانے میں ڈالے گئے طلبا پر عباس ملیشیا کے جلادوں کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید متعدد طلبا پرعباس ملیشیا کے جلادوں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا گیا ہے۔ طلبا کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگرانہوں نے کسی جج کے سامنے اپنے اوپر تشدد کا اعتراف کیا تو اس اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

عباس ملیشیا نے یونیورسٹی گیٹ پر فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا

کل سوموارعباس ملیشیا نے عرب امریکن یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے نمائندے مصطفیٰ ابو الرب کو جنین سے اغوا کر لیا۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ یونیورسٹی کے دروازے سے باہر نکلے۔

عباس ملیشیا کا سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

آج منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم کے دوران سابق اسیران سمیت کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار کرلیا

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی نظر بندی کی پالیسی کے تسلسل کے حصے کے طور پررکن پارلیمنٹ فتحی القرعاوی کے بیٹے کو طولکرم گورنری سے گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج کو مطلوب فلسطینی عباس ملیشیا نے گرفتار کرلیا

کل اتوار کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں کے سلسلے کے تسلسل کے تحت جنین گورنری سے اسرائیلی فوج کو مطلوب اسماعیل ابو الوفا کو گرفتار کر لیا۔

شہیدہ کے جنازے کی کوریج کرنے والےصحافیوں پر عباس ملیشیا کا تشدد

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والی ایمان عودہ کے جنازے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں سینیر سیاسی اور سماجی کارکن گرفتار

کل بدھ کی شام فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر سیاسی اور سماجی کارکن خالد براہمہ کو اریحا شہرمیں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ خالد براہمہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےپارلیمانی امیدوار بھی ہیں۔

غرب اردن:دھماکے میں شہری جاں بحق،عباس ملیشیا کی گرفتاری مہم

کل منگل کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شہر بیتونیا میں کارپینٹری کی دکان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔

کیا عباس ملیشیا فلسطینیوں کے قتل عام میں دشمن کی سہولت کار ہے؟

جنین کی سڑکوں سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلاء اور اس میں خصوصی صہیونی یونٹوں کی دراندازی کے درمیان چند منٹ ان یونٹوں کے لیے قتل و غارت کے بھیانک جرم کے ارتکاب کے لیے کافی تھے۔اس کثیرجہتی جرم پر فلسطینیوں کی طرف سے شدید رد عمل فطری بات تھی۔

اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والا فلسطینی عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

کل منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروس نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے 24 سالہ جوان محمد ہیثم راشد دراغمہ کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔