جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی زندان

40 فلسطینی جیلوں میں چوتھائی صدی گذارنے کے بعد بھی رہائی سے محروم

ویسے تو ہزاروں فلسطینی قابض اسرائیلی اتھارٹی کی جیلوں میں قید ہیں مگر چالیس ایسے فلسطینی ہیں جنہیں اسرائیلی جیلوں میں قید ہوئے ایک چوتھائی صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ان میں سے اکثر کی صحت کے شدید مسائل ہیں لیکن ان کی عالمی سطح پر شنوائی ہورہی ہے نہ رہائی کی کوئی کوشش نظر آتی ہے۔

جیلوں میں قید فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی حماس کی طرف سے مذمت

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے جیلوں میں قید فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان گھروں کو دوبارہ بنایا جائے گا اور اسرائیلی قابض فوج کی جابرانہ کارروائیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی شہری معاذ اشتیہ 55 ماہ بعد صہیونی زندانوں سے رہا

جمعرات کی شام قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی قیدی معاذ بلال اشتیہ کو نابلس کے مغرب میں واقع قصبے تال سے ساڑھے 4 سال تک جیلوں میں قید رکھنے کے بعد رہا کیا۔

بیس سال سے صہیونی زندانوں میں قید اردنی کی رہائی میں اسرائیل رکاوٹ

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے اسیران کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ 20 سال سے زاید عرصےسے پابند سلاسل اردنی شہری عبداللہ نوح ابو جابر کی رہائی میں دانستہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

سنہ 1967ء کے بعد ایک ملین فلسطینی صہیونی زندانوں میں قید کیے گئے

فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ دار فلسطینی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد صہیونی ریاست نے ایک ملین کے قریب فلسطینیوں کو زندانوں میں ڈالا۔

اسیر عباس السید اسرائیلی زندانوں میں قید کے 20 ویں سال میں داخل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رکن 56 سالہ عباس السید اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 19 سال مکمل کرنے کے بعد 20 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

ماوں کے عالمی دن پر’12’ فلسطینی مائیں صہیونی زندانوں میں قید

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق مائوں کے عالمی دن کے موقعے پر اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی مائوں کی تعداد 12 بیان کی گئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید کینسر کا شکار فلسطینی کی حالت نازک

اسرائیلی جیل میں قید کینسر کا شکار ایک فلسطینی کی طبی حالت بگڑنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسیر محمد صلاح الدین کو الرملہ اسپتال سے 'ایخلوف' اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اسے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔

تیس فلسطینی اسیر گذشتہ 25 سال سے مسلسل صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل

فلسطینی امور اسیران کے ایک سینیر عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید چھ ہزار فلسطینیوں میں سے 30 مسلسل 25 سال سے پابند سلاسل ہیں۔ صبرو عزیمت کے پہاڑ سمجھے جانے والے ان فلسطینیوں‌نے صہیونی ریات کے وحشیانہ مظالم کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کیا اور قید خانوں میں طرح طرح کے مظالم برداشت کیے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئےہیں۔