جمعه 15/نوامبر/2024

شہادت

انجینیر محمد الزواری کی شہادت اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی قرار

فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے تیونس سے تعلق رکھنے والےفلائیٹ انجینیر اور القسام بریگیڈ کے ڈرون طیاروں کے منصوبہ ساز محمد الزواری کے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے جاسوسوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی مجرمانہ دہشت گردی قرار دیا ہے۔

’شیر قبلہ اول‘ ۔۔۔ سعادت کی زندگی شہادت کی موت!

اتوار 9 اکتوبر 2016ء کو مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صہیونی فوجیوں کا جرات اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی بطل حریت الحاج مصباح ابو صبیح قبلہ اول کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء فلسطین کی کڑی میں شامل ہو گئے۔ شہید نے حقیقی معنوں میں سعادت کی زندگی پائی اور اپنی خواہش اور منشاء کے مطابق شہادت کی موت سے ہمکنار ہو کرجنت ابدی کے مکین ہو گئے۔

اسرائیلی جیل میں بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر ماں کی حالت غیر

گذشتہ روز اسرائیلی جیل میں قید اپنے بیٹے کی شہادت کی خبرشہید کی والدہ پر بجلی بن کر گری جس کے نتیجے میں معمر خاتون کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ بیٹے کی اچانک شہادت کی خبر سن کر ماں بے ہوش ہوگئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شہید اردنی شہری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک

گذشتہ جمعہ کے روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بیت المقدس کی زیارت کے لیے آئے اردنی شہری کی شہادت کے واقع پر اردن بھر میں احتجاج جاری ہے، گذشتہ روز شہید سعید المعرو جنوبی اردن میں اس کے آبائی شہر الکرک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

’عادل اور عماد کو بچھڑے18 سال ہو گئے مگر ان کی یادیں اب بھی تازہ ہیں‘

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینی دنیا سے رخصت ہونے کے بعد اب بھی اہل فلسطین کے دلوں میں آباد ہیں۔ ان میں دو فلسطینی رہ نما عادل اور عماد عوض اللہ کی شہادت کو 18 سال کا عرصہ بیت گیا ہے مگر دونوں شہداء کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی انہیں اپنے آس پاس محسوس کرتے ہیں۔

فلسطینی نوجوان شہادت کے چھ ماہ بعد بیت المقدس میں سپرد خاک

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی چھ ماہ تک اپنے قبضے میں رکھا جسے گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی نوجوان کو شہادت کے چھ ماہ کے بعد گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا ہے۔

چاقو حملے میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی، جوابی حملے میں فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج پر چاقو کے حملے میں ایک قابض صہیونی شدید زخمی ہوا ہے۔ قابض فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران فلسطینی حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

شہادت کی آروز کرنے پر فلسطینی دوشیزہ کا اسرائیلی عدالت میں ٹرائل جاری

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر شہادت کی آرزو کرنے والی ایک فلسطینی دو شیزہ کو حراست میں لیے جانے کے بعد اسرائیلی عدالت میں اس کا ٹرائل جاری ہے۔

القسام بریگیڈز کا نوجوان رکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا

فلسطینی طبی عملے کے مطابق القسام بریگیڈز کے رکن 19 سالہ نائل صلاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ نائل صلاح کو ایک سال قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیل کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کافی گہرے زخم آئے تھے۔

استنبول دھماکوں میں زخمی فلسطینی بچے کی شہادت کی متضاد اطلاعات

گذشتہ منگل کو ترکی کے شہر استنبول کے ’’اتا ترک‘‘ ہوائی اڈے پر بدترین دہشت گردی کی کارروائی میں ایک تین سالہ بچے ریان محمد شریم کے زخمی ہونے کے بعد شہید ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔