جمعه 15/نوامبر/2024

دہشت گردی

چار عرب ممالک نے عالمی علماء کونسل کو دہشت گرد قرار دیا

دہشت گردی کے خلاف متحد چار عرب ممالک نے قطر قائم عالمی علماء اتحاد کو دہشت گردوں کا پشت پناہ قرار دیتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

’امریکا دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا معاون ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا کی جانب سے جماعت کے معاونین کو سزا دینے سے متعلق ایک نیا قانون منظور کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ظالم کا ساتھی اور مظلوموں پر ظلم ڈھانے میں ملوث ہے۔

نیتن یاھو کا ’بے بال و پر‘ فلسطینی ریاست کا تصور!

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ روز برطانیہ کے صدر مقام لندن میں عالمی امور سے متعلق ریاستی انسٹیٹیوٹ ’چاتھم ہاؤس‘ میں 80 منٹ کا خطاب کیا۔ اپنی اس لمبی چوڑی تقریر میں صہیونی وزیراعظم نے اپنے طور فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کے ممکنہ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔

’فلسطینیوں کی جان و مال پر حملے صہیونیوں کی منظم دہشت گردی‘

فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو جرائم پیشہ یہودیوں سے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری فوجیوں پر حملہ مجرمانہ دہشت گردی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز جزیرہ سیناء میں مصری فوجیوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

لبنان میڈیا کا مزاحمت اور دہشت گردی کو جوڑنا قابل مذمت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان کے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے لبنان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں اور فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کے باہمی تعلق کے الزامات یکسر مسترد کردیے ہیں۔

یہودی دہشت گردی پھرسراٹھانے لگی:اسرائیلی تجزیہ نگار کا اعتراف

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ اور صہیونی تجزیہ نگاروں نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف یہودی دہشت گردی ایک بار پھر سراٹھانے لگی ہے۔

حماس کے خلاف امریکی’بڑ بڑاہٹ‘ حقائق سےفرار کی کوشش!

حال ہی میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی، عرب سربراہ کانفرنس کے دوران جہاں صہیونی ریاست کی بے لاگ حمایت کی وہیں امریکا کی اس گھسی پٹی پرانی پالیسی کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ پر دہشت گردی کا بے سروپا الزام عاید کیا۔

اردن:دہشت گردی کے جرم میں 15 ملزمان کو پھانسی

اردن میں دہشت گردوں سمیت پندرہ مجرموں کو ہفتے کے روز علی الصباح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

اردن میں دہشت گردی، حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اردن کے شہر کرک میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔