
یدیعوت: إسرائيل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ منسوخ کر دیا
پیر-7-جون-2021
عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت کے مطابق إسرائيل نے مقبوضہ بیت المقدس میں 10/06/2010 کوہونے والے فلیگ مارچ کو منسوخ کر دیا ہے۔
پیر-7-جون-2021
عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت کے مطابق إسرائيل نے مقبوضہ بیت المقدس میں 10/06/2010 کوہونے والے فلیگ مارچ کو منسوخ کر دیا ہے۔
پیر-7-جون-2021
امریکی اخبار نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی عوامی مقبولیت کا اعتراف کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی مقبول جماعت بن چکی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس عوامی تائید کھو چکے ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت کا گراف غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل ہی نیچے آگیا تھا۔ القدس اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے ان کا ٹھوس کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی صدر عباس سے مایوس ہوئے ہیں۔
ہفتہ-5-جون-2021
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بم باری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔
جمعرات-3-جون-2021
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں جماعت کے سرکردہ رہ نما الشیخ جمال الطویل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
بدھ-2-جون-2021
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ہدار گولڈن کے خاندان نے اسرائیلی فوج، وزیر دفاع بینی گینٹز اور آرمی چیف آویو کوچاوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بدھ-2-جون-2021
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لولو الخاطرنے کہا ہےکہ دوحا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
پیر-31-مئی-2021
حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کی تو اس کے جواب میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور دوسرے فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے قابض دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملے کیے۔ اسرائیل نے فلسطینی راکٹوں سے بچاؤ کے لیے 'آئرن ڈوم' کے نام سے ایک فضائی دفاعی شیلڈ بھی قائم کررکھا ہے جس کی دسیوں بیٹریاں جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب ہیں۔ حال ہی میں فلسطینی راکٹوں نے جہاں صہیونی ریاست کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا وہیں فلسطینیوں کے راکٹ کا فن اور اس کی ترقی عالمی میڈیا کا بھی موضوع بنی ہوئی ہے۔
اتوار-30-مئی-2021
لبنانی سیاسی جماعت 'الاتحاد' پارٹی کے سربراہ، لبنانی وزیر اور رکن پارلیمنٹ عبدالرحیم مرادنے گذشتہ روز بیروت میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے دفتر کا دورہ کیا اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پر الاتحاد پارٹی کے سربراہ نے حماس کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی سے ملاقات کی اور انہیں غزہ کی جنگ میں قابض اسرائیلی فوج کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کی۔اس مقوقعے پر اتحاد پارٹی کے رہ نما ایڈووکیٹ احمد مرعی، جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن طلال خانکان اور مرکزی کمیٹی کے رکن مروان ھواری بھی موجود تھے۔دوسری طرف حماس کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی، حماس کے عرب اور اسلامی امور کے رابطہ کار علی برکہ، سیاسی شعبے کے نائب جہاد طہ، سیاسی اور ابلاغی امور کے انچارج عبدالمجید عوض، مشہور عبدالحلیم اور دیگر موجود تھے۔ دونوں وفود میں فلسطین کی تازہ صورت اور حماس کے لبنانی قوتوں کے ساتھ تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ-28-مئی-2021
اسرائیلی فوجی عدالت نے ملٹری انٹیلی جنس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدوار یوسف قزاز کو چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
جمعرات-27-مئی-2021
اسلامی تحریک مزاحمت' حماس' نے بیلا روس کی طرف سے 'حماس' پر ہوائی جہاز میں بم رکھنے کا ڈرامہ رچانے اور اپوزیشن کے حامی صحافی کو اغوا کرنے کے لیے ہوائی جہاز کا رخ موڑنے کے لیے 'حماس' کو ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔