جمعه 09/می/2025

حق واپسی مارچ

غزہ: شہداء تحریک ’حق واپسی‘ کی تعداد 50 ہوگئی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مشرقی غزہ میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری اسرائیلی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

’14 مئی پوری مسلم امہ فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑی ہو: علماء

ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ عالمی علماء کونسل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ 14 مئی کو ’یوم نکبہ‘ کے موقع پر فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی تحریک حق واپسی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔

یہودیوں کی اکثریت فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی حامی نکلی

اسرائیل میں عوامی سطح پر بھی انتہا پسندانہ رحجانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائے عامہ کے ایک تازہ جائزےمیں بتایا گیا ہے کہ یہودیوں کی اکثریت غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے تحریک چلانے والے پرامن فلسطینی مظاہرین کے اجتماعی قتل عام کی حامی ہے۔

تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 49 ہوگئی،چھ ہزار زخمی

غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جب کہ چھ ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ : فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے خفیہ اسرائیلی احکامات

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

مراکشی کمیٹی کا فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

افریقی عرب ملک مراکش میں اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم ’مراکشی کمیٹی برائے نصرت مسائل امہ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں پرامن مظاہرین کی ہلاکتوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

تحریک حق واپسی کا 5واں جمعہ،3 فلسطینی شہید، 900 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید تین فلسطینی شہید اور 900 زخمی ہوگئے۔

’اسرائیل فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال بند کرے‘

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی مندوب شہزادہ زید بن رعد الحسین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی صحافی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی صحافی دم توڑ گیا۔

غزہ کےاسپتالوں میں سرجری کے 4000 کیسز میں تاخیر کیوں؟

فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں ضروری سرجری کے کیسز میں تاخیر ہوئی ہے۔