پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ

’اسرائیل کا داخلی محاذ شمال کی طرف سے جنگ کے لیے تیار نہیں‘

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ شمالی سرحد پر کسی بھی محاذ آرائی اور جنگ کے لیے تیار نہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ جنگ کی صورت میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

ایک امریکی عہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ اسرایل نے لبنان کو سنگئن نتائج کی نئی دھمکیاں دی ہیں۔ یہ دھمکیاں ایک ایسے وقت میں دی گئی ہیں جب صہیونی ریاست نے لبنان کے خلاف جنگی کی تیاریاں شروع کی ہیں۔

حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اسرائیلی کی دہشت گردی:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے میں ایک کارروائی کے دوران شہادت کو صہیونی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

حماس رہ نما پرقاتلانہ حملہ خطرناک ،خاموش نہیں رہیں گے:حسن نصراللہ

لبنان کی سب سے بڑی عسکری اور سیاسی جماعت حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ صیدا شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما محمد حمدان پرحملہ انتہائی خطرناک پیش رفت ہےجس پر خاموش نہیں رہیں گے۔

’صیدا‘ میں کار بم دھماکہ دہشت گردانہ کارروائی ہے: حماس، حزب اللہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ لبنان کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور لبنان کی دیگر سرکردہ جماعتوں اور شخصیات نے گذشتہ روز صیدا شہر میں ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ تمام جماعتوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے حماس رہ نما کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے:اسرائیل

اسرائیل کے سینیر فوجی حکام خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کے گیس پلانٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ اسرائیل کی تباہی کا آغاز ہے: حسن نصراللہ

لبنان کی بڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا صہیونی ریاست کی تباہی کا نقطہ آغاز ہے۔

القدس سے متعلق قرارداد ویٹوکرنے کے بعدانتفاضہ تیزکی جائے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کی انتقامی پالیسیوں کے بعد اسرائیل کے خلاف انتفاضہ میں تیزی لائی جائے۔

دمشق میں تین روز میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دمشق کے نزدیک اُس علاقے کو نشانہ بنایا ہے جہاں شامی حکومت کی فوج کے اسلحہ ڈپو واقع ہیں۔ یہ 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ کی دوسری کارروائی ہے۔

حماس اور حزب اللہ کو فنڈز کی منتقلی کا الزام جھوٹ ہے:الجزائر

افریقی ملک الجزائر نے سعودی عرب کے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الجزائر کے بنکوں سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور حزب اللہ کو فنڈز منتقل کیے جاتے ہیں۔