چهارشنبه 19/مارس/2025

اسرائیل نے لبنان کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

ہفتہ 3-مارچ-2018

ایک امریکی عہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ اسرایل نے لبنان کو سنگئن نتائج کی نئی دھمکیاں دی ہیں۔ یہ دھمکیاں ایک ایسے وقت میں دی گئی ہیں جب صہیونی ریاست نے لبنان کے خلاف جنگی کی تیاریاں شروع کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے لبنانی مزاحمتی ملیشیا حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں طبل جنگ کے مترادف ہیں۔

امریکی سینیٹر لینڈسی گراام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران ان کی اسرائیلی حکام کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے۔ دورہ تل ابیب کے دوران معلوم ہوا کہ اسرائیلی حکومت لبنانی حزب اللہ کو سنگن نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ اس کے طویل فاصلے تک بڑھتے مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکی سینیٹر کے مطابق اسرائیلی حکام نے کسی شک شبے کےبغیر کھلے لفظوں میں لبنان کو جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان اسرائیل اور لبنان کے درمیان نیا محاذ جنگ بن سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گراہام نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے امریکی قانون سازوں سے دو کلیدی مطالبات پیش کیے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ کہ تل ابیب کی عسکری مدد میں اضافہ اور اسلحہ کے وسیع ذخائر مہیا کرنا ہے اور دوسرا مطالبہ اگر جنگ کی صورت میں لبنان کی شہری تنصیبات پرحملے ہوتے ہیں تو ان حملوں پر اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل رہے۔

مختصر لنک:

کاپی