جمعه 09/می/2025

جھڑپیں

مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی

نابلس شہر کے جنوب میں بیتا قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں کے پر تشدد جھڑپوں کے دوران اشک آور گیس کی وجہ سے چار فلسطینی شہری زخمی ہو گءے۔

البیرہ میں جھڑپیں ، عزون میں گرفتاریاں

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپہ مارا اور البیرہ شہر میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ دو فلسطینیوں کو قلقیلیہ ضلع کے عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن: تحریک فتح جھڑپ میں تحریک فتح کے منحرف گروپ کا جنگجو ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران تحریک فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کا حامی ایک جنگجو ہلاک اور متعدد جنگجو اور عام شہری زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تردید کردی

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی ریاست کی سرحد پر دراندازی کی کوشش اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج جعلی آپریشن اور فرضی کامیابیوں‌کے دعوے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ ضلع میں قابض اسرائیلی پولیس کے دھاوے کے بعد پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، متعدد گرفتار

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایذاریہ اور ابو دیس میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس اور ایذاریہ قصبوں میں صہیونی فوجیوں کے ہلہ بولنے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

پرامن فلسطینی ریلی پراسرائیلی فائرنگ، کئی مظاہرین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں مظاہروں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی

مغربی کنارے میں ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا نابلس میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ، 134 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک ریلی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔