جمعه 09/می/2025

جھڑپیں

فوجی ناکے کے قریب جھڑپ، اسرائیلی فوج کی بلااشتعال گولہ باری

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جبل الطور میں ایک فوجی ناکے کے قریب اسرائیلی غاصب سپاہیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ اتوار کی شام مغربی کنارے کے شمال میں واقعہ رونما ہوا جس میں معمولی تلخی سے بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

غرب اردن میں جھڑپیں، فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی خیمے کو آگ لگا دی

فلسطین شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ماؤنٹ جریزم میں نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان کل شام اتوار کو جھڑپیں شروع ہوئیں۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج سےجھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پرتشدد کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میدان جنگ میں بدل گیا، اسرائیلی تشدد سے 83 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ مہم شروع کی جس میں تشدد کے استعمال سے کم سے کم 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں طبی عملے کا ایک رضا کار اور ایک صحافی بھی شامل ہے۔

جنین میں قابض صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں کم ازکم چار فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر اور اسکے پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں میں کم ازکم چار فلسطینی شہری گولیاں لگنے سے شہید ہو گءے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 37 سالہ فلسطینی عماد علی دویکات شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹنےسے متاثر ہوئے ہیں۔

یہودی شرپسندوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی

مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آباد کارں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔

غرب اردن میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک شہری شہید، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں کئی فلسطینی میں زخمی ہوگئے ہیں۔

بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں،20 شہری زخمی

پرانے بیت المقدس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 فلسطینی زخمی

کل ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں قابض ‌فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔