جمعه 09/می/2025

جھڑپیں

قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی،12 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرقی قصبے المغیر میں جمعہ کے روزفلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں12 شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کے تشدد سے 11 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جمعرات کی شام کو گیارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ، چار زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم اور شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

جنین : اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، حماس کے دو کارکن گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین پناہ گزین کیمپ میں جمعرات کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تاہم صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے شمال مشرقی قصبے حزما میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

صہیونی فوج اور فلسطینی مظاہرین میں پرتشدد جھڑپیں، 7 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں 7 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں، 5۰ طلبہ زخمی

مقبوضہ بیت القمدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں پرسوں ایک بے گناہ فلسطینی کی شہادت کے بعد مقامی شہریوں اورقابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ گذشتہ روز بھی بیت المقدس کے کئی مقامات پر کشیدگی برقرار رہی۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس کے رکن اسمبلی سمیت 26 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن اسمبلی سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

نابلس: فلسطینی نوجوانوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں

اسرائیلی فوج کی حفاظت میں نابلس کے شمالی قصبے سبسطیہ پر یہودی آبادکاروں کے دھاوے کے ردعمل کے طور پر فلسطینی نوجوانوں نے جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔