
اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،20 فلسطینی روزہ دارگرفتار
پیر-29-مئی-2017
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 20 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں مشرقی بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے عمل میں لائی گئی ہیں۔