جمعه 09/می/2025

جھڑپیں

اسرائیلی فوج پر امن فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی، 38 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید، 73 زخمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ کل جمعہ کو فلسطین بھرمیں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ٹرمپ کے اعلان القدس کےخلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

دفاع القدس ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،53 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں کے درمیان اور غرب اردن کے شہر اریحا میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں53 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غرب اردن کے شمالی شہر اریحا میں نکالے گئے ایک جلوس پر اسرائیلی فوج بے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نڈر فلسطینیوں کی جرات اور بہادری پر اسرائیلی نامہ نگار بھی حیران

فلسطینی عوام کی جانب سے صہیونی دشمن کے خلاف جاری بے خوف تحریک اور فلسطینیوں کے عزم و استقلال سےصہیونی بھی حیران ہیں۔

دفاع القدس احتجاج کا چھٹا جمعہ،اسرائیلی تشدد میں سیکڑوں زخمی

امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ کی طرف سےمقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکےخلاف فلسطینیوں کا احتجاج چھٹے ہفتےمیں داخل ہوگیا ہے۔ کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کےاجتماعات سےقبل اور اس کے بعد وسیع پیمانے پر دفاع القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ دسیوں مقامات پر فلسطینی مظاہرین اور قابض صہیونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 افراد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کا حملہ، 10 فلسطینی زخمی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ’مادما‘ کے مقام پر بیت المقدس کے دفاع کے لیے نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی چھاپے کے دوران فلسطینی خاتون کو دل کا دورہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے اریحا کے شمال میں وادی اردن کے علاقے پر چھاپے کے دوران ایک گھر کے باہر اسٹن گرینیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں گھر میں مقیم فلسطینی خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا جس سے وہ جانبر نہ رہ سکی۔

قابض صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 23 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں مزید 23 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ محروسین میں انسانی حقوق کے کارکنان، بچے اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔