شنبه 10/می/2025

جھڑپیں

غرب اردن : پر امن فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فائرنگ، کئی مظاہرین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں فلسطینی اسیر کا گھر مسمار کرنے کی تیاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مسلح صہیونی فوج القدس میں نہتے فلسطینیوں پرپل پڑی، تشدد سے 15 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبہ العیزریہ میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

قابض صہیونی فوج کا عزون پر حملہ، جھڑپیں شروع

قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں قابض صہیونی فوج اور درجنوں اسرائیلی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔

عزون قصبے میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 8 فلسطینی زخمی

مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم ازکم آٹھ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

قابض صہیونی فوج کا بیت خلیل قصبے پر دھاوا ، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

قابض اسرائیلی فوجیوں نےالخلیل کے شمال میں بیت خلیل قصبے پر دھاوا بولا ، گھروں پر چھاپے مارے اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

غزہ میں جھڑپ کے دوران فلسطینی شہید، تین اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر ایک جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری شہید اور تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کا العيسوية پر دھاوا ، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں العيسوية ضلعے میں اسرائیلی پولیس فورس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

جنین میں قابض صہیونی فوج کا فلسطینیوں پر اشک آور گیس سے حملہ

قابض صہیونی فوج نے جمعرات کی شام جنین شہر کے جنوبی داخلی دروازے پر ہلہ بول دیا جس کے بعد مقامی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں اور اشک آور گیس کی وجہ سے دسیوں فلسطینیوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

نابلس شہر میں بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم ازکم 27 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔