پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل

الخلیل شہر میں فلسطینیوں کے دو مکانات گرانے کے نوٹس موصول

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے پیر کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع علاقے مسافر یطا کے دو نجی مکانات کو گرانے کے نوٹس بھجوائے ہیں۔

الخلیل سے فلسطینی نوجوان کو قابض فوج نے گرفتار کرلیا

مقبوضہ غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں۔ ایک حالیہ چھاپے میں قابض افواج نے گذشتہ روز الخلیل سے نوجوان گرفتار کرلیا۔

آباد کاروں نے مشرقی الخلیل میں فلسطینی خاندان کے مکان پر قبضہ کرلیا

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی خاندان کے ایک مکان پر قبضہ کرلیا۔

مصرکی الخلیل میں فلسطینی دیہات کی مسماری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

مصری وزارت خارجہ نے قابض حکام کی جانب سے مسافر یطا کے متعدد دیہاتوں کو مسمار کرنے کےعزائم اور اس کے نتیجے میں ان دیہاتوں سے ہزاروں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کا الخلیل کے 8 دیہات کے مکینوں کی بے دخلی کا فیصلہ

اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب مشرق میں واقع مسافر یطا کے علاقے میں 8 دیہات کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اسرائیلی عدالت کا دعویٰ ہے کہ جن علاقوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اعلان کیا گیا ہے وہ اسرائیلی فوج کی تربیت کے لیےاستعمال ہونے والے علاقے ہیں۔

اسرائیلی عدالت نےالخلیل میں 31 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

جمعرات کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے پیس ناؤ ایسوسی ایشن اور الخلیل میونسپلٹی کی جانب سے پرانے الخلیل کے علاقے میں 31 سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس سمیت دو عمارتوں کی تعمیر کو روکنے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی فوج نےیہودیوں کے لیے مسجد ابراہیمی سیل کردی

قابض اسرائیلی حکام نے تاریخی مسجد ابراہیمی کو آج یہودی آباد کاروں کے لیے بند کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الخلیل میں چار فلسطینی بچے زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین بچے اور ایک اکیس سالہ نوجوان زخمی ہوگئے۔

اسیران سے اظہارِ یکجہتی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں نے دھاوا بول دیا

منگل کی شام الخلیل کے علاقے باب الزاویہ پر اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کے چھاپے اور بعدازاں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں چلانے سے دو صحافی زخمی ہو گئے۔ آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی فوج کی الخلیل میں سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائیاں جاری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ترقومیا کے مقام پر سڑک کی تعمیر اور دوسرے مقامات پر فلسطینی شہریوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی جاری رکھی ہوئی ہے۔