جمعه 21/مارس/2025

الخلیل

فلسطینی البطش خاندان کا گھر مسمار کر کے جبراً بے گھر کر دیا گیا

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینی خاندان کا گھر مسمار کر کے در بدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس خاندان کا گھر اسرائیلی قابض اتھارٹی نے جمعہ کے روز مسمار کیا ہے۔

الخلیل اور رام اللہ سے تین فلسطینی اغوا، گھروں کی توڑ پھوڑ

اسرائیلی قابض پولیس نے اغوا کی گذشتہ رات سے شروع کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران تین فلسطینیوں اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائیاں مقبوضہ یروشلم اور الخلیل کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ا ان اغوا کیے گئے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اغوا کی یہ کارروائیاں رام اللہ اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں جمعہ اور ہفتے کی رات اور ہفتے کی صبح سویرے پیش آئی ہیں۔

اسرائیلی قابض فوجیوں کی صبح سویرے کارروائیاں، دو گھر مسمار

اسرائیلی قابض فوج نے دو مزید فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے یہ دونوں مسماری کارروائیاں الخلیل کے علاقے میں کی ہیں۔ مسمار کیے گئے ایک گھر کے مالک عزام جابر ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے الخلیل میں اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل شہر میں ایک ڈرون مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

انتہاپسند آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

الخلیل شہر میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی اور انہیں کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں 4 مکانات مسمار، زرعی زمین بلڈوز کردی

اسرائیل کی قابض فوج نے مغربی کنارے کے قدیم اور تاریخی شہر الخلیل کے جنوب میں یطا آبادی میں فلسطینیوں کے چار مکانات منہدم کردئیے اور اپنی مرضی کی ایک سڑک بنانے کیلئے زرعی اراضی کو بلڈوز کردیا۔

گذشتہ ماہ 180 اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا

فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 180 سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی میں واقع نماز گاہ (پیغمبر خدا اسحاق کے مزار کے حوالے سے) پر دھاوا بولا۔

قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

ابراہیمی مسجد الخلیل کی اسرائیلی قابض اتھارٹی کی سرپرستی میں بد ترین بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ارتکاب کیا ۔ انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قابض اتھارتی کی اشیر باد سے مسجد ابراہیمی میں رات کے وقت ڈانس پارٹی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ اس دوران بد بخت انتہا پسند یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے اندر ہی شراب بھی پیتے رہے۔

البرج گاؤں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح الخلیل کے جنوب میں البرج گاؤں پر دھاوا بول دیا۔