جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ

’اونروا‘ کی سروسز کسی اور ادارے کو نہیں دے رہے: فلپ لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے’ی این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ UNRWA کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ’اونروا‘ سے کسی بھی پروگرام، اختیارات یا خدمات کو کسی دوسرے ادارے کومنتقل نہیں کریں گے۔

فلسطینی اتھارٹی کا مظاہرین کے ساتھ برتاؤ باعث تشویش ہے: گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ سماجی کارکن اور دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف غرب اردن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کا مظاہرین کے ساتھ سلوک تشویش کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطین اور گولان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "اسرائیل" سے مقبوضہ وادی گولان اور فلسطین پر مسلط کردہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

‘یواین’ سیکرٹری جنرل کو غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کی فکر کھانے لگی!

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد اور غیرانسانی ماحول میں قید کیے گئے ہزاروں فلسطینیوں کے مسائل کونذرانداز کرتے ہوئےغزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی فکر کھانے لگی ہے۔

اسرائیل نے دو ہفتوں میں فلسطینیوں کی 43 املاک مسمار یا غصب کیں: یو این

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے قوام متحدہ کے ادارے 'اوچا' کی طرف سے جاری ایک رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ 4 جون سے 17 جون تک مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکام نے فلسطینیوں کی 43 عمارتیں مسمار یا ان پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ فلسطینیوں‌ کی املاک مسماری یا قبضے کی نسل پرستانہ سرگرمیوں‌ کے نتیجے میں‌ 54 فلسطینی شہری مکان کے چھت سے محروم ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے کل جمعہ کو غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ نے بھی بحرین میں امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

اقوام متحدہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر جون کے آخر میں‌ بلائی جانے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

غزہ غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ کی پٹی غیر مسبوق انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودیوں کا محاسبہ کیا جائے : یو این

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلادینوف نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ہفتے کے روز یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور تیس کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غاصب صہیونی بلوائیوں کے حملوں سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمود عباس نے فلسطینی ریاست کی رکنیت کے لیے درخواست نہیں دی: یو این

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کوئی درخواست نہیں دی ہے۔