جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ

غزہ میں 40 ملین ٹن ملبہ جمع، ہٹانے میں 15 سال لگیں گے:یو این

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 9 ماہ بعد اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی پٹی پر 40 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ پڑا ہے، جسے صاف کرنے میں پندرہ سال لگیں گے۔

مہاجرین کا عالمی دن، فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 60 لاکھ سے متجاوز

آج بیس جون کو ہر سال کی طرح پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2000ء میں دی تھی۔

بمباری نے غزہ کو زمین پر جہنم بنا دیا:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری نے محصور پٹی کو زمین پر جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور

اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے والے باقی ممالک پر زور دیا کہ وہ یہ قدم اٹھائیں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں جس طرح 146 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تمام دستیاب سیاسی اور سفارتی طریقے استعمال کریں۔

رفح میں اسرائیلی جارحیت کے امدادی ترسیل میں دو تہائی کمی:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ جس نے غزہ میں قحط سے خبردار کیا ہے، بدھ کے روز کہا کہ رواں ماہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیداراسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

غزہ میں جاری جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی عہدیدار نے قابض صہیونی ریاست پرپابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتریس کا بین الاقوامی انصاف کے فیصلے پر سلامتی کونسل سےرجوع

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ "غزہ پر جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے حکم امتناعی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر سلامتی کونسل کو منتقل کریں گے۔"

غزہ کے لیے امداد کی مسلسل بندش کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے: یواین

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا ہےکہ غزہ پہنچنے والی امداد پر پابندی خوفناک نتائج کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے محصور پٹی میں قحط کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدارکا اسرائیل پرکڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں سمیت دیگر شعبوں میں کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کے اندھادھند قتل عام پرکیا گیا۔

اقوام متحدہ کا G20 سےغزہ میں جنگ بندی کرانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں نصف ملین افراد قحط کے دہانے پر ہیں اور وہ خوراک، پانی اور صحت کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔