شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ کی فلسطینیوں، مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

حماس کی سیاسی بیورو کر سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں اور عرب اور مسلمان قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

فلسطین کی آزادی کی منزل قریب ہے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قوم کو عید الفطرکے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے۔ فلسطینی قوم جلد فتح مند ہوگی اور تمام فلسطینی اپنے چھینے گئے گھروں اور شہروں میں واپس جائیں گے۔

صہیونی خطرے کے خلاف مزاحمت پر مبنی جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صہیونی ریاست کے بڑھتےخطرے کی روک تھام کے لیے مسلح مزاحمت پرمبنی جامع حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی شہید فلسطینی کےوالدین کواسرائیلی قیدسےرہائی پرمبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید فلسطینی اشرف نھالوہ کےولدین ولید نعالوہ اور وفاء مھداوی کواسرائیلی جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ دونوں میاں بیوی کو اسرائیلی فوج نے اشرف نعالوہ کی شہادت کے بعد ڈیرھ سال تک جیل میں قید رکھا۔ ان پر بیٹے کو فدائی حملے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل میں مصرثالثی کررہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کےتبادلے کے لیے مصر ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے تاہم صہیونی حکومت قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔

اسرائیل سے دوستی دہشت گردی کی حمایت اور ناقابل معافی جرم ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ غاصب اور ظالم اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مہمات چلانے والے دہشت گردی کی حمایت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حماس اسرائیل کے ساتھ دوستی کو ناقابل معافی جرم تصور کرتی ہے۔

کرونا وبا، اسماعیل ھنیہ کے روسی و یورپی رہنمائوں کو تعزیتی پیغامات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر عالمی رہ نمائوں سے افسوس کااظہار کیا ہے۔

ھنیہ کی محمود عباس، امیر قطر،عرب لیگ کےسربراہ سے ٹیلیفونک بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ حماس رہ نما اور دوسرے رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص کرونا بحران اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی توسیع پسندی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرونا کے باعث چین میں اموات، اسماعیل ھنیہ کی چینی صدرسے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جمہوریہ چین میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر چینی صدر شی جن پنگ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہا ہے کہ بعض ثالث ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کےلیے رابطے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس سے رابطہ کرنےوالے ممالک کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے جماعت کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حماس نے بتا دیا ہے کہ حماس کی طرف سے اسیران کاموقف واضح اور دو ٹوک ہے۔