جمعه 21/مارس/2025

فلسطین کی آزادی کی منزل قریب ہے: اسماعیل ھنیہ

پیر 25-مئی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قوم کو عید الفطرکے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے۔ فلسطینی قوم جلد فتح مند ہوگی اور تمام فلسطینی اپنے چھینے گئے گھروں اور شہروں میں واپس جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عید الفطر کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں حماس رہ نما نے کہاکہ بلد جلد فلسطینی قوم عید الفطر کی خوشیوں کی طرح آزادی کی خوشیوں سے بھی بہرہ مند ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم حرمین شریفین کے بعد تیسرے مقدس ترین مقام اور مسریٰ معراج میں آزادی اور اطمینان قلب کے ساتھ پوری روحانی کیفیات سے سرشار ہوکرعبادت کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیاں جسد فلسطین میں کینسر کا پھوڑا ہیں۔ جلد فلسطینی قوم مزاحمت کی طاقت سے غاصب صہیونیوں کو ملک سے نکل جانے پرمجبور کردے گی۔

مختصر لنک:

کاپی