جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

دشمن شکست کھا چکا، اسرائیل کی تباہی شروع ،مجاھدین ثابت قدم ہیں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کل اتوار کی شام کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ قابض دشمن شکست خوردہ ہوچکا ہے اور یہ لڑائی دشمن کی تباہی کا آغاز ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی بہت بڑی تباہی کا باعث بنے گی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کا"صبر و تحمل" قابض دشمن کے منصوبوں کی راہ میں "ایک ناقابل تسخیر رکاوٹ ہے" فلسطینی قوم اپنے عزم کی بہ دولت کھڑی ہے اور دشمن اسے غزہ سے بے دخل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

حماس کی فلسطین کے قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت نےفلسطینی عوام کو بالعموم اور غزہ کی پٹی کے عوام کو بالخصوص فلسطینی تحریک احرار کے سیکرٹری جنرل، عظیم قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ ،تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

امریکا جھوٹ بولنےمیں ماہر اورغزہ میں قتل عام کا ذمہ دار ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے بارے میں قابض فوج کے جھوٹے بیانیے کو اپنانے کے لیے واشنگٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا خود بھی جھوٹا ہے اور جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اور وہ جھوٹ کا ساتھ دے کر غزہ کی پٹی میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔

اسرائیل ایک دہشت گرد اور حماس منتخب سیاسی جماعت ہے: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک "دہشت گرد ریاست" ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ عوام کی منتخب سیاسی جماعت ہے۔

غزہ میں ہسپتال پر حملے کے ’مکمل ذمہ دار‘ جو بائیڈن ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تمام تر ذمہ داری امریکی صدر جوبائیڈن پر عاید کی ہے۔

غزہ میں ہسپتالوں کے حوالے امریکی الزامات گمرا کن ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے پینٹاگان اور وائٹ ہاؤس کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں وہ صہیونی قابض دشمن کے جھوٹ کو قبول کرتے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں کی طرف سے ہسپتالوں کے نیچے فوجی کمانڈ سینٹر کے قیام کے دعوے قطعی بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا بہانہ تلاش کرنے کی بھونڈی کوشش ہیں۔

یورپی عہدیدار کے الزامات قتل عام کے اسرائیلی جرائم چھپانے کی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے قابض اسرائیل کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس ہسپتالوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

حماس نے ایندھن سے متعلق اسرائیلی حکومت کا دعویٰ مسترد کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اتوار کے روز اس بات کی تردید کی کہ اس نے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں طبی استعمال کے لیے اسرائیل سے 300 لیٹر (79.25 گیلن) ایندھن لینے سے انکار کر دیا تھا۔

مجاھدین ثابت قدم ،دشمن کے پاؤں اکھڑ نے والے ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے اتوار کی شام زور دے کر کہا ہے کہ "وقت زیادہ دیر تک دشمن کے لیے سازگار نہیں رہے گا۔ میدان جنگ میں مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر غاصبوں کا کوئی مستقبل نہیں۔