یکشنبه 11/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

غزہ میں امداد کی فراہمی تک حماس نے جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت جنگ بندی کے مذاکرات اور تبادلے کے معاہدے کو اس وقت تک معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب تک کہ شمالی غزہ کی پٹی میں امداد اور امداد نہیں پہنچ جاتی۔

ہمارا مطالبہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تصدیق کی کہ ان کی جماعت غزہ میں قابض افواج کی طرف سے خونریزی کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثبت جذبے کے ساتھ اور اعلیٰ ذمہ داری کے ساتھ جاری مذاکرات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی کا باوقار معاہدہ کرنا ہے۔

حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے: گریفیتھس

اقوام متحدہ کے ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفیتھس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔

عالمی برادری ناصر ہسپتال میں ہولناک قتل عام روکے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیلی فاسشٹ دہشت گرد فوج غزہ کے خان یونس کے علاقے میں موجودناصر ہسپتال پر فوج کشی کی تیاری کررہی ہے۔ عالمی برادری ناصر ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی رکوائے۔

حماس کی ارجنٹائنی سفارخانے کی القدس منتقلی کے اعلان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ​[حماس] نے ارجنٹائن کے صدر کی طرف سے اپنے ملک کا سفارت خانہ نازی صہیونی کے نام نہاد دارالحکومت تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کی شدید مذمت ​کی ہے۔

حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی کے مطالبے پر قائم ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایک جامع جنگ بندی، پوری غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے انخلاء اور اس پر سے محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کسی بھی دیر پا جنگ بندی میں رکاوٹ ہے اور وہ جنگ اور جارحیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

یمن پر امریکی و برطانوی حملے خطرناک جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جمہوریہ یمن پر امریکی-برطانوی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک برادر عرب ملک کی خودمختاری پر ایک صریح حملہ اور خطے کو مزید انتشار اور عدم استحکام کی طرف گھسیٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

حماس نے ابھی تک "پیرس کی تجاویز” کا جواب نہیں دیا: ذرائع

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ حماس نے پیرس اجلاسوں سے موصول ہونے والے فریم ورک پیپر کے حوالے سے اپنا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

شام اور عراق میں حملے امریکا کی ننگی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے عراق اور شام کے خلاف امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ امریکی حملے دونوں برادر عرب ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور ان کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

حماس جنگ بندی کے نئے معاہدے کی تجاویز پرغور کررہی ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پیرس میں منعقدہ چار فریقی اجلاس کے بعد قطر کی طرف سے پیش کی گئی ڈیل کی تجویز پر ابھی تک کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔ ​انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس حوالے سےجو کچھ لیک کیا جا رہا ہے وہ اسرائیلی قابض حکومت کی ایک کوشش ہے تاکہ حماس پر اس معاہدے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔