یکشنبه 12/ژانویه/2025

یمن پر امریکی و برطانوی حملے خطرناک جارحیت ہے:حماس

پیر 5-فروری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے جمہوریہ یمن پر امریکی-برطانوی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسےایک برادر عرب ملک کی خودمختاری پر ایک صریح حملہ اور خطے کو مزید انتشار اور عدماستحکام کی طرف گھسیٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

 

حماس نے اتوار کےروز ایک بیان میں امریکی انتظامیہ اور صیہونی قابض دشمن کو اس جارحیت اور خطے میںاس کے اثرات کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

حماس نے صیہونیجنگی مجرموں کے ہاتھوں نسل کشی کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانےوالے مظالم کےخلاف یمن کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔

 

حماس نے عرب لیگ  اور اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] سے مطالبہکیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں اور عرب ممالک کیخودمختاری کو پامال کرنے کے واقعات کےتدارک کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 

خیال رہے کہگذشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمنمیں فضائی حملوں میں حوثیوں کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی