جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

سخت مذاکرات کی جنگ لڑ رہے ہیں، معاہدے تک نہیں پہنچ سکے:نزال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا ہے یہ مذاکرات جاری ہیں۔ یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ پیرس 2 کے مذاکرات پرایک معاہدہ ہوگا یا نہیں کیونکہ ہم ایک سخت مذاکرات کی جنگ لڑ رہے ہیں"۔

مذاکرات کوجنگ،قحط کےلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا جواب دینے میں دانستہ طورپر تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مذاکرات کوغزہ میں جنگ جاری رکھنے کا بہانہ اختیار کرنے بہانہ نہیں بننے دیں گے۔

امریکی فوجی کی خود سوزی کے ذمہ دار واشنگٹن ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا جس نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ اس نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سےغزہ میں کی جانے والی "نسل کشی" کی مذمت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو آگ لگا لی۔

یورپ اسرائیلی نازی جرائم روکنے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یورپی ممالک اور بالخصوص یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ "نازی صہیونی وجود کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ جنگ جاری رکھنے سے روکنے کے لیے عملی اور سنجیدہ موقف اختیار کرے"۔

نیتن یاہو ثالثوں کی امن مساعی پر پانی پھیر رہے ہیں: طاہر نونو

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو "مذاکرات کی کامیابی کی بنیادی کنجیوں" اور فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں جنگ بندی کی جتنی کوششیں ہوئیں نیتن یاھو نے ان پر پانی پھیر دیا۔

بدمعاش اسرائیلی ریاست کو عالمی کٹہرے میں لایا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی میں بچوں اور شہریوں کے خلاف اس کے ہولناک جرائم کے لیے اسرائیلی قابض دشمن کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل مفت میں اپنے قیدیوں کو رہا کرانا چاہتا ہے: ذرائع

قاہرہ کے مذاکرات سے قریب سے واقف ایک سرکردہ ذریعہ نے الاقصیٰ چینل کو تصدیق کی کہ قابض اسرائیل نے قاہرہ مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی طرف کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا کہ جماعت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کو قاہرہ پہنچے۔ ثالثین نے اسرائیل کے ساتھ نئی جنگ بندی کے امکانات کو معدوم قرار دیا تھا جس کے چند دن بعد وہ قاہرہ پہنچے ہیں۔

نیتن یاھوتیزی کے ساتھ کھودے گئےگڑھے میں تیزی سے اتر رہے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے خبردار کیا ہے کہ رفح کی پٹی میں فوجی مہم جوئی، جنگی جرائم اوراجتماعی قتل عام کے سنگین نتائج سامنےآئیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری قابض صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔

غزہ میں امداد کی فراہمی تک حماس نے جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت جنگ بندی کے مذاکرات اور تبادلے کے معاہدے کو اس وقت تک معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب تک کہ شمالی غزہ کی پٹی میں امداد اور امداد نہیں پہنچ جاتی۔