چهارشنبه 04/دسامبر/2024

نیتن یاھوتیزی کے ساتھ کھودے گئےگڑھے میں تیزی سے اتر رہے ہیں: حماس

منگل 20-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے خبردار کیا ہے کہ رفح کی پٹی میں فوجی مہم جوئی، جنگی جرائم اوراجتماعیقتل عام کے سنگین نتائج سامنےآئیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری قابض صہیونیریاست پرعاید ہوگی۔

 

حماس کے ایکسرکردہ رہ نما نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو غزہ کیپٹی میں جس فتح کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ فتح نہیں ایک سراب اور دھوکہ ہے۔ یہ صرفان کا خیال ہے۔

 

انہوں نے کہا کہنیتن یاھو سب کے سامنے دھوکہ اور فراڈ کررہےہیں۔ سب کے سامنے جھوٹ بو رہے ہیں۔ وہقیدیوں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ طاقت کے ذریقے قیدیوں کو چھڑا لیں گے۔وقت تیزی کے ساتھ گذر رہا ہے اور وقت نیتن یاھو کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نیتنیاھو اپنے ہاتھوں کھودے گئے گڑھے میں تیزی کے ساتھ گر رہے ہیں۔

حماس رہ نما نےکہا کہ آنے والے دنوں میں اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی لگائی پورا فلسطین دشمن کے سامنے آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی