سه شنبه 13/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

یحییٰ السنوار کو حماس کا سربراہ مقرر کیا جانا اسرائیل کے لیے پیغام ہے

فلسطینی تنظیموں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ کے طور پر کمانڈر یحییٰ السنوار کے انتخاب کو سراہا اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو ایک کامیابی اور اسرائیلی قابض دشمن کے لیے ایک پیغام قرار دیا ہے۔

القسام کا رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ، متعدد ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے رفح میں دراندازی کا ارتکاب کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا اور اس کی پانچ گاڑیوں اور متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے اور اس کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

’اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے مزاحمت کو نیا جذبہ، عزم اور طاقت عطا کی‘

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کو ایک نیا جذبہ، نیا عزم اور نئی طاقت بخشی ہے۔

عالمی برادری اسرائیلی غاصب ریاست کے جرائم پر اسے کہٹرے میں لائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے مسلسل جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور اس کی ہولناک خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسے کٹہرے میں لائے۔

اسماعیل ہنیہ کے حماس میں جانشین کے انتخاب پر مشاورت جاری

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی قیادت نے تحریک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے اپنی قیادت اور شوریٰ کے اداروں میں وسیع مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

الحاج ابو العبد: مبلغ، سیاست دان، مجاھد اور فٹ بال کے کھلاڑی

فلسطین کےعظیم قومی رہ نما اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک عظیم لیڈر کی شہادت ہے، لیکن ان کی زندگی ان کے بعد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ شہید رہ نما ان چند لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے خاندان کے قریبی لوگوں کی محبت کو یکجا کیا۔ پڑوسیوں کا ہمیشہ خیال رکھا اور دشمن کے خلاف مزاحمت کے میدان میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔

امام مسجد اقصیٰ کی گرفتاری ہماری دینی مرجعیت پر حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "مسجد اقصیٰ پر ایک صریح حملہ ہے"۔

حماس کا شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سرکاری اور عوامی سطح پر آخری رسومات کل جمعرات کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی جائیں گی۔

حماس کی لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے لبنان اور برادر لبنانی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی فوج کی تازہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

بےگھر افراد پر وحشیانہ بمباری اسرائیل کا تازہ جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے زور دے کر کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نہتے اور معصوم فلسطینی شہریوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور نقل مکانی کے مراکز کو منظم طریقے سے نشانہ بنا کر قتل عام کی ریاستی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اس قتل عام کا تازہ ترین واقعہ سیدہ خدیجہ اسکول اور احمد الکرد اسکول کو نشانہ بنانا اور ان میں قتل عام کرنا ہے۔ یہ کارروائیاں فسطائی قابض فوج اس جھوٹے دعوے کے بہانے کرتی ہے کہ وہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے اور وہاں مزاحمتی عناصر کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہے۔