
غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ
ہفتہ-10-اگست-2024
غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیا گیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔