یکشنبه 11/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

المواصی قتل عام کے بعد دنیا بے حسی ختم اور ہولوکاسٹ بند کرائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کےجنوبی شہر خان یونس میں المواصی میں وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاموشی اور بے حسی چھوڑ کر گیارہ ماہ سے جاری فلسطینیوں کے ہولو کاسٹ کو بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

نیتن یاہو معاہدے میں رکاوٹ، حماس کا کوئی نیا مطالبہ نہیں:الرشق

اسلامی تحرک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیر رکن عزت الرشق نےکہا ہے اگر قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ نہ ڈالا گیا تواسرائیلی قیدیوں کو رہائی نصیب نہیں ہوگی۔

محمد ضیف بخیریت ہیں اور مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزکے سربراہ محمد ضیف کو شہید کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الضیف بہ خیریت ہیں اور وہ غزہ میں میدان جنگ میں مجاھدین کی قیادت کر رہے ہیں۔

حماس کے سرکردہ رہ نما ناصر ابو ملوح اردن میں انتقال کرگئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جماعت کے ایک سرکردہ رہ نما، مجاہد اور بیرون ملک جماعت کے اہم ذمہ دارکمانڈر انجینیر ناصر ابو ملوح (ابو عثمان) کے اردن میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں بھوک سے متعلق ’یواین‘ رپورٹ فوری مداخلت کے متقاضی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک مائیکل فخری کی طرف سے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت پر جاری کردہ رپورٹ کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ فلسطینی عوام کو فوری اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔

امریکہ کی دی گئی گولی ہی امریکی کارکن کے قتل کا موجب بنی:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون رضا کار عائشہ نور کا قتل اس اسلحے سے کیا گیا جو فلسطینیوں کے قتل کے لیے امریکہ نے صہیونی فوج کو فراہم کیا ہے۔

حماس کا غزہ میں نسل کشی روکنے لیے سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے اور غزہ پر جنگ بندی کے حوالے سے اپنی قرارداد نمبر 2735 پر عمل درآمد کراتے ہوئے قابض ریاست کو قرارداد کا پابند کرائے۔

غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء تک کوئی معاہدہ نہیں کریں گے:حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما محمود المرداوی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرائط کو نکال دیا جائے گا۔ معاہدے میں فلسطینی عوام اور مزاحمت کی شرائط اور فلسطینی عوام کی منشا کے مطابق ہی اقدامات کئے جائیں گے۔

حماس نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتی: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سینیر رُکن اور اس کے مذاکراتی ٹیم کے رکن خلیل الحیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت فاشسٹ صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے بار ہا واضح کیا ہے کہ وہ دو جولائی کو طے پائے فارمولے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے اور اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔

نیتن یاہو مذاکرات کی ناکامی اور قیدیوں کی اموات کا ذمہ دار ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مجرم دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو اور امریکی انتظامیہ کو اس کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔