
اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کا فلسطینی خفیہ سیل پکڑنے کا دعویٰ
جمعرات-21-اپریل-2016
اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور خفیہ ادارے کے حکام نے مشترکہ آپریشن میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ایک فلسطینی خفیہ سیل کو حراست میں لیا ہے جس پراسرائیلی فوجیوں پرحملوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔