شنبه 10/می/2025

اسرائیل

بائیڈن اسرائیل کے حامی، فلسطینیوں سے جھوٹےوعدے کرتے ہیں:الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل حیہ نے کہا ہے کہ کل جمعرات کے روز امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ کے درمیان منظور ہونے والا’القدس اعلامیہ‘ امریکا کی صہیونی ریاست کی کھلی طرف داری کا واضح ثبوت ہے۔

بائیڈن کا دورہ فلسطینیوں کے خلاف ظلم کو طول دینا ہے: پاپولر فرنٹ

پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے پولیٹیکل بیورو نےکہاہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا خطے کا دورہ فلسطین کی سرزمین پر ہماری موجودگی اوراس کے مستقبل کے خلاف بڑھتے ہوئے دشمن کے حملے کا حصہ ہے۔

یہودی بستیوں کے درمیان بجلی کی لائنیں بچھانے کے لیے نیا بجٹ مختص

منگل کو اخبار’ہارٹز‘ کی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بے ترتیب بستیوں کے درمیان

اسرائیل کی ایک ماہ میں 2510 معاندانہ کارروائیاں

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ رات اور آج صبح 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی تالیس فیکٹری پر کڑی تنقید

ارضِ مقدس کے حق میں آواز بلند کرنے والی تنظیم فلسطین ایکشن اسکاٹ لینڈ (PAS) کے اراکین نے دنیا کے ایک بڑے اسلحہ بیچنے والے ادارے کے متعلق بتایا ہے کہ وہ گلاسکو کے قریبی ضلع غوغان کی تالیس فیکٹری سے فلسطین کی نگرانی میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

اسرائیل نے الخلیل کی قدیم سبزی مارکیٹ ڈھا دی

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے قدیمی شہر واقع ایک فلسطینی کاروباری مرکز کو مسمار کر دیا۔

اسرائیل کا تقسیمِ اقصیٰ منصوبہ خاک میں ملا دیں گے: حماس

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام مسجدِ اقصیٰ کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ خاک میں ملا دیں گے۔

68 سالہ فلسطینی ماں کا اسرائیلی جیل میں بہیمانہ انتقال

چار بیٹوں اور چار بیٹیوں کی 68 سالہ فلسطینی ماں سعدیہ مطر اسرائیلی جیل میں انتقال کر گئیں۔ پچھلے سال دسمبر میں اسرائیلی قید میں اس ضعیف العمر فلسطینی ماں کے انتقال کی فوری وجہ معلوم نہں ہو سکی ہے۔

اسرائیل سالہاسال سے غزہ کا جاری محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے اسرائیلی فوج کی طرف سے سالہا سال سے غزہ کی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذیلی ادارے او سی ایچ اے انسان دشمنی پر مبنی، انسانی حقوق کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ناکہ بندی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ابو دیس کے مقام پر کل جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔