ارضِ مقدس کے حق میں آواز بلند کرنے والی تنظیم فلسطین ایکشن اسکاٹ لینڈ (PAS) کے اراکین نے دنیا کے ایک بڑے اسلحہ بیچنے والے ادارے کے متعلق بتایا ہے کہ وہ گلاسکو کے قریبی ضلع غوغان کی تالیس فیکٹری سے فلسطین کی نگرانی میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، تنظیم نے تالیس کو "قاتل ہتھیاروں کی فیکٹری” قرار دیا جواسرائیل کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کرتی ہے۔ تنظیم نے فیکٹری کے خلاف منظم مہم چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
فوجی ڈرون اور بکتر بند گاڑیاں وغیرہ بنانے والی تالیس فیکٹری کی سرحد پار سرگرمیاں قابلِ صد مذمت ہیں۔
تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کےدفاعی ایلبیت سسٹم کی شراکت سے بنائے جانے والے ڈرون عراق، افغانستان اور فلسطین کے ساتھ ساتھ برطانوی پانیوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
PSA کے ترجمان کے مطابق: "اہلِ غزہ اکثر اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ ڈرون کی مسلسل موجودگی اور گونجنے والی خوف ناک آوازیں بے چینی اور خوف کو جنم دیتی ہیں۔” یہ ظلم کب تک روا رکھا جائے گا؟ کوئی تو جواب دے۔