جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی مظالم

اسرائیلی مظالم کے مغرب اور بعض عرب ممالک بھی ذمہ دار ہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال تیزی کے ساتھ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک اور مغرب فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ اس طرح مغرب اور عرب ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں قصور وار ہیں۔

دُنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پرمظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے: کویت

خلیجی ریاست کویت نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پرعالمی برادری کی طرف سے اختیار کردہ مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ اسرائیلی جرائم کا محاسبہ نہ ہونے کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے صہیونی ریاست کے جرائم پر آواز بلند نہیں کی جاتی۔ فلسطینی علاقوں میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اور عالمی برادری کو اس کی کوئی پرواہ تک نہیں۔

فلسطینی اسیرات کی اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے'دامون' حراستی مرکزمیں قید فلسطینی اسیرات نے صہیونی جیلروں کی ظالمانہ اور انتقامی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

فلسطینیوں پر بیرون ملک اسرائیل کی بے جا سفری پابندیاں برقرار

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے14 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

دہشت گردی سے روکا نہ گیا تو اسرائیلی مظالم بڑھ جائیں گے: ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کی دہشت گردی سے روکا نہ کیا تو صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

القدس :خواتین ریلی پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک سرکردہ فلسطینی خاتون سماجی کارکن سمیت متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، یہودی باشندے کا 5 ہزار کلومیٹر پیدل سفر

فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے میں پیش پیش یہودی قوم میں خال خال ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی قوم کے فلسطینیوں سے سفاکانہ رویے سے خوش نہیں اور وہ گاہے بہ گاہے فلسطینیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

غرب اردن، بیت المقدس سے اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ کل جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

الشیخ راید صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کی نئی صہیونی سازش

قابض صہیونی ریاست نے پابند سلاسل بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کے لیے نام نہاد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔