چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فوج کی کارروائی، فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار

فلسطین کے مقبوضہ علاقے یافا میں اسرائیلی پولیس نےفلسطینی شہریوں کے تین مکانات غیرقانونی قرار دے کر زمین بوس کردیے، جس کے نتیجے میں ان گھروں میں رہنے والے درجنوں بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

مشقوں کے دوران زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کےعلاقے میں ہونے والی مشقوں کے دوران زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوجی دو روز قبل جنوبی فلسطین کے فوجی اڈے پراندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔

اسرائیلی ایلٹ فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی خاندان زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل منگل کو مبینہ طور پر اسرائیلی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ایک فلسطینی خاندان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں والد اور اس کے دو بچے زخمی ہو گئے۔

غرب اردن ،بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 12 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی، چار فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں دراندازی کا ارتکاب کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی میں کھدائی کی اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ بھی کی گئی۔ ایک دوسری کارروائی میں صہیونی بحریہ نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تل ابیب میں چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت اور شمالی فلسطین کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ جس پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اردن سے داخل ہونے والے ایک نوبیاہتا فلسطینی نوجوان کو ترکی سے واپسی پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں القسام کے مراکز پر فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

اسرائیلی فوج کی مسلسل جنگی مشقیں، وادی اردن کےشہریوں کے عذاب بن گئیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری فوجی مشقیں مقامی آبادی کے لیے ایک نیا عذاب بن گئی ہیں کیونکہ مقامی فلسطینیوں کو جنگی مشقوں کی وجہ سے اپنے گھروں کے اندر محصور رہنا پڑتا ہے اور وہ کام کاج اور کھیتی باڑی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

صہیونی فوجیوں پر حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی الطور کالونی سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔