
اسرائیلی فوج کی القدس میں گرفتاریاں، شیخ جراح سےدو کارکن بے دخل
جمعرات-1-جون-2023
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے ایک خاتون مرابطہ سمیت دو فلسطینی کارکنوں کو بے دخل کردیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ایک تقریب پر حملہ کرتے ہوئے القدس کے باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔